سرینگر،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی ہند میں ایک بار پھر سخت سردی نے واپسی کی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں خوب برفباری ہو رہی ہے۔جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں موجود جواہر سرنگ کے قریب برفباری اتنی بھاری ہوئی ہے، بہت سے پولیس اہلکار زد میں آ گئے۔یہاں برف کا ایک پہاڑ پولیس پوسٹ پر گر گیا، اس کی وجہ سے 10 پولیس اہلکار دب گئے تھے، حادثے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، تاہم اس آپریشن میں 3 جوانوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، باقی 7 کو نکالنے کا کام جاری ہے۔صرف پہاڑی ریاست کیا جمعرات کو تو دہلی، نوئیڈا سمیت قومی دارالحکومت علاقہ کے علاقے میں بھی ایسے حالات ہوئے جو برفباری جیسے ہی تھے۔جمعرات کو دہلی این سی آر میں ہوئی اولوں کی بارش سے ہر جگہ سفید چادر پھیل گئی۔آسمان سے مسلسل گر رہی برف کے درمیان زندگی کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آسمان سے مسلسل گر رہی برفباری کے درمیان گاڑیوں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہیں، لوگوں کو دن میں بھی گاڑیوں کی ہیڈلائٹ اور انڈکیٹر جلاکرآگے بڑھناپڑرہا ہے۔آسمان سے جیسے ہی برف گرنی بند ہوتی ہے، لوگ گھروں کی چھت پر منجمد برف ہٹانے کا کام شروع کر دیتے ہیں. لیکن، دوبارہ برفباری شروع ہوتے ہی لوگوں کی مشکلیں دوبارہ بڑھ جاتی ہیں۔ جموں و کشمیر کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی حالات صحیح نہیں ہیں، یہاں کیدارناتھ مندر کے ارد گرد کی عمارتوں پر ایک سے دو فٹ برف جم گئی ہے، بھاری برفباری سے کیدارناتھ دھام میں بجلی اور پانی کی سپلائی 10 دنوں سے ٹھپ ہے، جان لیوا سردی کی وجہ سے پنرنما کے کام میں لگے زیادہ تر مزدور واپس لوٹ گئے ہیں۔یہاں مسلسل ہو رہی برفباری کی وجہ سے ٹریفک پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن، بس اڈے، سڑک پر بچھی برف کی شیٹ نے گاڑیوں کا چلنا مشکل کر دیا ہے۔